LIVE

رنبیر بھی عرفی کے فیشن پر بول پڑے

ویب ڈیسک
March 19, 2023
 

رنبیر نے بھارتی شو کے دوران عرفی جاوید کے چھپے چہرے کو ان کے کپڑے دیکھ کر پہچان لیا /فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار  رنبیر کپور نے بھارتی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو ان کے فیشن اسٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

حال ہی میں  کرینہ کپور اور رنبیر کپوربھارتی ٹی وی پر ایک شو میں مہمان بنے، اس دوران رنبیر کی جانب سے کچھ حساس موضوعات پر  بھی گفتگو کی گئی، اس شو میں رنبیر کو مختلف شوبز شخصیات کے ڈریسنگ اسٹائل دکھا کر ان کی رائے طلب کی گئی ،تاہم شخصیات کے چہرے  بینرز  پر چھپائے گئے تھے۔

اس شو میں دلچسپ امر یہ تھا کہ کرینہ نے جیسے ہی عرفی کی ڈریسنگ والا پلے کارڈ اٹھایا ، رنبیر کپور نے فیشن سینس  دیکھتے ہوئے فوراً پہچان لیا کہ چھپایا گیا چہرہ عرفی جاویدکا ہے۔

بعد ازاں رنبیر نے اعتراف کیا کہ اگرچہ مجھے اس قسم کا فیشن اسٹائل نہیں پسند، لیکن ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہاں ہمارا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔