پشاور میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق دفعہ 144 کے تحت 5 یا اُس سے زائد افرادکے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 18مارچ سے 22 مارچ تک دفعہ 144 کا نفاذ رہےگا، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔