LIVE

ملکی صورتحال، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

ایاز اکبر یوسف زئی
March 19, 2023
 

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پرغور ہوگا: ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کیے گئے اور اجلاس سے متعلق دعوت نامے بھی بھجوا دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اتحادیوں کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پرغور ہوگا۔