LIVE

معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
March 19, 2023
 

 اکشے کمار کے گھر والوں نے گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے— فوٹو: فائل

بھارت کے معروف ڈسک جوکی (ڈی جے) اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس  نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس نے باقاعدہ درخواست کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔