LIVE

براہ راست نشریات کے دوران خاتون ماہر موسمیات کی آنکھیں گھوم گئیں، نیچے جا گری

ویب ڈیسک
March 19, 2023
 

امریکی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران خاتون ماہر موسمیات کی آنکھیں گھوم گئیں جس کے بعد وہ چکرا کر نیچے فرش پر جا گری۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی بی این کی براہ راست نشریات جاری تھیں کہ اسی دوران خواتین اینکرز نے موسم کی صورت حال پر تجزیے کے لیے ماہر موسمیات کو مدعو کیا تھا۔

اینکرز ابھی خاتون ماہر موسمیات الیسا کارلسن شوارزٹ کا تعارف ہی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران الیسا کی آنکھیں گھوم گئیں اور پتلیاں اوپر کی جانب چلی گئیں، خاتون ماہر موسمیات نے سامنے رکھی میز پر کہنیاں رکھ کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ خود پر قابو نہ پا سکیں اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئیں۔

جب پروگرام کی اینکرز کو اندازہ ہوا کہ خاتون ماہر موسمیات کے ساتھ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے تو انہوں نے فوری طور پر بریک لے اور بعد ازاں براہ راست نشریات کے بجائے ریکارڈڈ پروگرام نشر کیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ الیسا کارلسن کی براہ راست نشریات کے دوران طبیعت خراب ہوئی ہو، اس سے قبل بھی ایک بار براہ راست نشریات کے دوران الیسا کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔