LIVE

توشہ خانہ کیس: نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا

ایاز اکبر یوسف زئی
March 20, 2023
 

نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کو طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب نوٹس کا عکس

نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس  ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اتھارٹی کا مس یوز کیا۔

نیب نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ آپ نے ریاستی تحائف کو بیچا اور ڈکلیئر نہیں کیا۔

عمران خان کو بھیجے گئے نیب کے نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔