LIVE

عمران خان کو نہ پکڑنے پر ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے: احسن اقبال

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی قانون شکنی کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ریاست کی رٹ بحال ہونی چاہیے: وفاقی وزیر —فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی اتحادی اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ جو شخص ملک، قانون اور اداروں کے خلاف بغاوت کررہا ہے،اس سے بات کرنے کا مطلب ہے کہ ہم ان کی روش کو سند قبولیت دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی قانون شکنی کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ریاست کی رٹ بحال ہونی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مسلسل اداروں کی مہربانی جاری ہے جب کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے۔