LIVE

کوہاٹ میں جیو نیوز کے نمائندے یاسر شاہ کےگھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

فوٹو: اسکرین گریب / فائل

کوہاٹ میں جیو نیوز کے نمائندے یاسر شاہ کے گھر  پر  دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، حملے میں یاسر شاہ اور  ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں نامعلوم ملزمان نے جیو نیوز کے نمائندے یاسر شاہ کے گھر پر دستی بم حملہ کیا اور مکان کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یاسر شاہ 2007 سے جنگ اور جیو نیوز کے نمائندے ہیں اور  انہیں طویل عرصے سے دھمکیاں مل رہی ہیں، یاسر شاہ دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔