LIVE

انگلش کرکٹ بورڈ کا امریکی لیگ کیلئےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

فوٹو: فائل

انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو میجر لیگ  کے لیے این او سی نہیں دیے جائیں گے، یہ فیصلہ 'ایشیز' کی وجہ سےکیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ امریکا کی لیگ میں نہیں ہوں گے، انگلینڈ کی پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن این او سی کے لیے کوشاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کی بھی لیگ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔

خیال رہےکہ میجرلیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائےگی، ان دنوں انگلینڈ میں 'ایشیز' کھیلی جائے گی۔