LIVE

فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی، بزرگ شہری جاں بحق

حماد احمد
March 21, 2023
 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بد نظمی کا نوٹس لے لیا— فوٹو:فائل

فیصل آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

لواحقین کے مطابق تقسیم میں بےنظمی کی وجہ سے والد کی جان گئی اور آٹا بھی نہیں ملا۔

تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے بدنظمی کی تردید کی اور کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بےنظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے باہر سڑک پر ہوئی۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی فراہمی کے دوران بد نظمی کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے مختلف شہروں میں بدنظمی کے واقعات پر صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آٹا فراہمی کے سینٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔