LIVE

تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

ویب ڈیسک
March 21, 2023
 

جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے، کل سماعت ہوگی: صدرپی ٹی آئی لاہور— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدرپی ٹی آئی اورضلعی انتظامیہ کے آج شام مذکرات ہوں گے۔

صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور کل سماعت ہوگی۔