LIVE

اقوام متحدہ نے دنیا میں پانی کے بحران کے حوالے سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
March 22, 2023
 

پانی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ واٹر فورم اور یونیسکو کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے بنیادی ضرورت پانی کے حوالے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پانی کے بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

پانی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ واٹر فورم اور یونیسکو کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 ارب لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور پانی بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم جز ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پانی کے بحران کی وجوہات پانی کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور موسمیاتی تبد یلیوں کو قرار دیا ہے۔