LIVE

کراچی: منگھوپیر میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

افضل ندیم ڈوگر
March 22, 2023
 

منگھوپیر کے نواحی علاقے زیبو گوٹھ میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے 22 سالہ ملزم عزیز ولد عاشق کو پکڑ لیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: منگھوپیر میں شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر کے نواحی علاقے زیبو گوٹھ میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے 22 سالہ ملزم عزیز ولد عاشق کو پکڑ لیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کے پکڑے جانے کی اطلاع مددگار 15 کو بھی دی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مشتعل افراد نے ملزم کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مبینہ ملزم کی لاش بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔