LIVE

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

حیدر شیرازی
March 22, 2023
 

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس معاملے میں آئین و قانون کی پاسداری کی جائے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے جا رہی ہے؟

اس سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سیاسی جماعت پر پابندی کا معاملہ بہتر عمل نہیں ہے، اس معاملے میں آئین و قانون کی پاسداری کی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم جو بات کر رہے ہیں وہ بھی آئین سے ہی کر رہے ہیں، ہمارے گلے شکوے عدلیہ کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے ہیں، ہم تسلیم کر رہے ہیں کہ ایسے معاملات سے عدلیہ کا احترام مجروح ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ آئین کی پاسدار ہے اور اس کی رہنمائی میں تمام ادارے کردار ادا کریں گے، عمران خان کو ریلیف دیا جا رہا ہے، اس کا انتظار کیا جاتا ہے، اس سے عام آدمی سوال کرتا ہے، ہم عدلیہ کے وقار کی خاطر سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔