LIVE

ویڈیو: شہری کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر کینیڈین ریل کمپنی کی معذرت

ویب ڈیسک
March 24, 2023
 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک شخص نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی کہ اسے ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی— فوٹو: اسکرین گریب

کینیڈا کے اوٹاوا ریلوے اسٹیشن میں اسٹاف کی جانب سے شہری کو نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے پر کینیڈین ریل کمپنی نے معافی مانگ لی۔

ایک بیان میں کمپنی انتظامیہ نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے پر شرمندہ ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ دنوں ایک شخص نے ویڈیو اپ لوڈ کی تھی کہ اسے ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد کمپنی کو معافی مانگنی پڑی۔