LIVE

اسٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی

اشرف ملخم
March 24, 2023
 

کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد 31 مارچ سے ہوگا: اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کے لیے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد 31 مارچ سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن تمام بینکوں کو بھجوادیا۔ کیش مارجن کے تحت درآمدکنندگان کو تمام رقم ایڈوانس جمع کرانا پڑتی تھی۔