LIVE

آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے: احسن اقبال

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی: ادارہ شماریات/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں، اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر 34 ارب روپے لگیں گے، اب آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔