LIVE

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس کا کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

پولیس نے ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو گرفتار کرلیا/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کردیا۔

پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو  گرفتار کرلیاگیا۔

تحریک انصاف کا کہناہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز  سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔