LIVE

یاسر حسین نے فلم 'پٹھان' کو بغیر اسٹوری کی ویڈیو گیم قرار دے دیا

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

پٹھان اپنی ریلیز سے قبل کافی تنازع کا شکار رہ چکی ہے جب کہ ریلیز کے بعد اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے—فوٹو: فائل

پاکستانی اسکرین رائیٹر و اداکار یاسر حسین نے بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کو ویڈیو گیم قرار دے دیا۔

یاسر حسین نے حال ہی میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کیا۔

اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ 'اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن بھی دیکھ چکے ہیں، تو آپ کو شاہ رخ خان کی پٹھان ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی'۔

اسکرین گریب

واضح رہے  پٹھان اپنی ریلیز سے قبل کافی تنازع کا شکار رہ چکی ہے جب کہ ریلیز کے بعد اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔