LIVE

بھکر: مفت آٹا لینے کیلئے دھکے کھانیوالا شہری آٹا لیتے ہی جان سے گیا

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

66 سالہ الٰہی بخش کی طبعیت کی خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا: ریسکیو/ فائل فوٹو

بھکرکی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کےلیے آنے والا شہری انتقال کرگیا۔

جیونیوز کے مطابق 66 سال کا الٰہی بخش صبح 6 بجے آٹےکے حصول کے لیے یوسی آفس میں موجود تھا، الٰہی بخش نے لائن میں لگ کر آٹا وصول کیا اور گرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق الٰہی بخش کی طبعیت کی خرابی کی اطلاع ملی لیکن امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔

 ڈپٹی کمشنرکے مطابق واقعےکی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے  جس میں شہری کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔