LIVE

مظفرگڑھ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک
March 25, 2023
 

خاتون مقامی میرج ہال میں قائم آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنےکا انتظار کر رہی تھی، گیٹ کھلنے پر دھکم پیل کے باعث خاتون گر کر زخمی ہوئی: پولیس۔ فوٹو فائل

مظفرگڑ ھ کی تحصیل جتوئی میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون مقامی میرج ہال میں قائم آٹا پوائنٹ کا گیٹ کھلنےکا انتظار کر رہی تھی، گیٹ کھلنے پر دھکم پیل کے باعث خاتون گر کر زخمی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 60 سال کی بزرگ خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ظہیر عباس جعفری نے مفت آٹا پوائنٹ پر خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ڈی سی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ معاملےکی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل بھکر میں بھی مفت آٹا لینے کے لیے دھکے کھانیوالا شہری آٹا لیتے ہی جان کی بازی ہار گیا تھا۔