LIVE

مینار پاکستان جلسہ:کئی پارٹی رہنماعمران خان کی تقریرکے دوران پنڈال سے چلےگئے

دعا مرزا
March 26, 2023
 

لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران کئی پارٹی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ  کر  چلے گئے۔

عمران خان کی تقریر کے دوران جو رہنما پنڈال چھوڑ کرگئے ان میں ڈاکٹریاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجابشارت شامل ہیں۔

جب صحافی نےڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جا رہی ہیں؟ تو یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبربنائیں گے؟

یہ ہی سوال قاسم سوری سے کیا گیا تو وہ بولے کہ عمران خان کی تقریر ختم ہو چکی ہے۔