LIVE

ٹیبلٹ چلاتے طوطےکی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
March 26, 2023
 

طوطے اپنی  ذہانت اور شرارتی اداؤں سے انسانوں کا دل باآسانی جیت لیتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ طوطے بھی پالتے ہیں جو انسانی زبان بھی سیکھ جاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک طوطے کی سوشل میڈیا پر  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ٹیبلٹ چلا رہا ہے اور اپنے جیسے ہی طوطوں کی ویڈیو کو سرچ کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طوطے کے سامنے ٹیبلٹ رکھا ہوا ہے اور وہ طوطوں کی ویڈیوز کو سرچ کر رہا ہے اور انہیں بہت غور سے دیکھ بھی رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا اپنی چونچ سے ٹیبلٹ پر کلک کرتا ہے اور اپنی من پسند ویڈیو کو کھول لیتا ہے۔

یہ ویڈیو طوطے کے مالک کی جانب سے بنائی گئی ہے اور انہوں نے اپنے پالتو طوطے کے اس ٹیلنٹ کو سوشل میڈیا پر شئیر  بھی کیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔