LIVE

کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالےکردیا

ویب ڈیسک
March 26, 2023
 

فوٹو: فائل

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور  فوکل پرسن حسان نیازی کو  راہداری  ریمانڈ  پر  پنجاب پولیس کے  حوالے کردیا۔

حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 نے اپنے چیمبر میں طلب کرکے راہداری ریمانڈ دیا۔

پنجاب پولیس حسان نیازی کو لاہور میں درج کیس میں تحویل میں لینےکے لیےکوئٹہ پہنچی تھی۔

اس سے قبل حسان نیازی کو 3 ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے تھانا صدر منتقل کیا گیا تھا، حسان نیازی کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔

کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ انہوں نے حسان نیازی کے کہنے پر احتجاج کیا تھا۔