LIVE

آصف زرداری کی دبئی میں سرجری، طبیعت میں بہتری آنے لگی

کامران رضی
March 26, 2023
 

آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔