LIVE

وزیراعظم کی مستحق افراد کو ایک وقت میں 30 کلو مفت آٹا دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک
March 28, 2023
 

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے پر کیا گیا/ فوٹو اے پی پی 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیےجائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے پر کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام کے مسائل کو سننے اور فوری حل کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جو لوگ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے اور  بی آئی ایس پی میں جن افرادکا ڈیٹا نہیں ان کے لیے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں۔