سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کے خلاف ریفرنس میں شکایت کنندہ میاں داؤد ایڈوکیٹ نے تفصیلی بیان حلفی جمع کرادیا۔
شکایت کنندہ میاں داؤد نے بیان حلفی کے ساتھ ریفرنس کے دستاویزی ثبوت بذریعہ متفرق درخواست دوبارہ جمع کرائے۔
میاں داؤد کو جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس اور میاں داؤد کی طرف سے جواب کی کاپی بھی متفرق درخواست کےساتھ منسلک کی گٗی ہے۔
میاں داؤد نے کہا کہ جسٹس نقوی اور بیٹوں کےنام مشکوک اندازمیں خریدی گئی جائیدادوں کی دستاویزات ہیں۔