LIVE

مہنگائی کی وجہ سے بچت کم ہوگئی: گیلپ سروے میں 73 فیصد شہریوں کی رائے

ویب ڈیسک
March 30, 2023
 

مستقبل میں بچت میں اضافے سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح بھی 7 فیصد گھٹ کر 17 فیصد ہوگئی— فوٹو: فائل

مہنگائی سے بچت متاثر ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا۔

گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق گزشتہ سروے میں 60 فیصد اور  اب 73 فیصد شہری مہنگائی کے نتیجے میں بچت میں کمی کا شکوہ کرتے ہیں۔

مستقبل میں بچت میں اضافے سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح بھی 7 فیصد گھٹ کر  17 فیصد ہوگئی۔

اگلے چھ ماہ میں بچت میں کمی کاخدشہ ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 2 فیصد اضافے کے بعد 51 فیصد پر دیکھی گئ۔