LIVE

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب تک پہنچ گیا

اشرف ملخم
March 31, 2023
 

مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے:ذرائع— فوٹو:فائل

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال  کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔