LIVE

پشاور : دیر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے سکھ دکاندار کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
April 01, 2023
 

قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: صوبائی نگران وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

پشاور کی دیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار جان سے گیا۔

پولیس کےمطابق فائرنگ سے جاں بحق دکاندار کی شناخت دیال سنگھ کے نام سے ہوئی۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات واقعے کے بعد دیال سنگھ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ورثا کو حکومت کی طرف سے 5 لاکھ روپے امداد فراہم کی۔

اس موقع پر فیروز جمال کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔