LIVE

راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
April 01, 2023
 

مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

راولپنڈی: گلاس فیکٹری کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔