LIVE

شاہ محمود اور فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شاہدحسین
April 01, 2023
 

عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کی/ فائل فوٹو

لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔