LIVE

6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک
April 01, 2023
 

مجرم نے ڈھائی سال قبل 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا/ فائل فوٹو

حافظ آباد: ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔

حافظ آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شاہد عمران کو سزائے موت کا حکم دیا۔

مجرم نے ڈھائی سال قبل 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔