LIVE

ڈاکٹر بیربل قتل کیس: پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
April 01, 2023
 

حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کا قریبی رشتے دارہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے گارڈن میں قتل کیے جانے والے ڈاکٹر بیربل کے کیس میں مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے، شبہ ہے کہ یہ شخص ڈاکٹر بیربل کے قتل میں ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حراست میں لیا گیا شخص ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کا قریبی رشتے دارہے، مقتول ڈاکٹرکے بھائی نے بھی مقدمے میں اسسٹنٹ پر شک کا  اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹربیربل کی میت آبائی شہرسنجھورو منتقل کردی گئی ہے۔