LIVE

عرب امارات میں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک
April 04, 2023
 

عیدا الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا: عرب میڈیا— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہر فلکیات نے  شوال کےچاند کی آمد کی پیشگوئی کردی،  عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ  شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔

حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔