LIVE

فیفا کی نئی رینکنگ، برازیل سے پہلی پوزیشن چھن گئی، پاکستان کا نمبر کونسا؟

ویب ڈیسک
April 06, 2023
 

برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ فوٹو فائل

فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ارجنٹائن کی ٹیم 6 سال بعد پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچز جیت کر ارجنٹائن دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگیا۔

تازہ ترین رینکنگ میں ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی اور برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم تازہ فیفا رینکنگ میں 195 ویں پوزیشن پر ہے۔