LIVE

نوابشاہ: ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، اداکارہ سمیت 3 خواتین زخمی

ویب ڈیسک
April 23, 2023
 

پولیس کے مطابق کار حادثے میں سندھی ڈراموں کی اداکارہ خیرا چنہ سمیت 3 خواتین زخمی ہوئیں۔ فوٹو فائل

نواب شاہ: سکرنڈ کے قریب کراچی سے ہالانی جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کار حادثے میں سندھی ڈراموں کی اداکارہ خیرا چنہ سمیت 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سے ہالانی جا رہی تھی، زخمی اداکارہ اور دیگر خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔