LIVE

پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی امجد پرویز گجرات سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے

ویب ڈیسک
April 25, 2023
 

امجد پرویز بٹ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے— فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی امجد پرویز گجرات سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔ 

امجد پرویز بٹ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

امجد پرویز بٹ کے بھائی نے رحمانیہ پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی کے اغوا کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امجد پرویز بٹ کے بھائی کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔