LIVE

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ویب ڈیسک
April 28, 2023
 

نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی: ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر کی ٹوئٹ— فوٹو: ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر

سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر  نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔

انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے  نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔