LIVE

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک
April 29, 2023
 

فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی ہی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ابتدا میں تو کیوی بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی ، ول ینگ نے 86رنز بنائے ، ڈیرل مچل نے سنچری اسکور کی پھر پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور کیویز کو 7 وکٹ پر 288رنز تک محدود کیا۔

جواب میں فخر زمان اور امام الحق نے 124رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر جیت آسان بنادی ، امام 60 رنز بنا گئے ، فخر زمان نے شاندار سنچری بنائی ، بابر نے 49 اور پھر رضوان نے 42رنز کی شاندار اننگز کھیلی اورپاکستان کو پانچ وکٹ سے فتح دلا دی ۔

سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے بجائے آرام کو ترجیح دی ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔