LIVE

گوریلا کے انسانی بچے سے ممتا کے اظہار کے مناظر نے صارفین کے دل موہ لیے

ویب ڈیسک
April 29, 2023
 

ننھے منے بچوں کو دیکھ کر سب کو ہی پیار آتا ہے، کبھی انہیں گود میں اٹھانے کا دل چاہتا ہے تو کبھی انہیں بوسہ دے کر محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ایک چڑیا گھر میں موجود مادہ گوریلا کے ساتھ بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک سیاح خاتون گوریلا کے انکلوژر کے پاس اپنے نوزائیدہ کو لے کر بیٹھتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گوریلا بچے کو دیکھ کر قریب آتا ہے اور اسے چھو کر پیار کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن گوریلا اور بچے کے درمیان شیشے کی حفاظتی دیوار موجود ہے جس کی وجہ سے گوریلا شیشے پر بار بار انگلیاں رکھ کر پیار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس طرح خاتون اپنے بچے کو گود میں لے کر بیٹھی ہے اسی طرح گوریلا بھی اپنے ہاتھ کو کرکے یہ دکھانے کی کوشش کررہا ہے کہ جیسے اس نے بھی بچہ تھاما ہوا ہے۔

مادہ گوریلا کا بچہ بھی اس کے پاس آتا ہے جسے  گود میں اٹھا کر وہ ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے سیاح خاتون اپنے بچے کے ساتھ کررہی تھی۔

گوریلا کا بچے سے محبت کے اظہار  کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا ہے، یہ ویڈیو کس ملک اور کس چڑیا گھر کی ہے فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔