LIVE

بھارتی سپریم کورٹ کا اشتعال انگیز بیان پر 3 ریاستوں کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
April 29, 2023
 

 
نفرت پھیلانے والی تقریر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں کسی بھی تاخیر کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: بھارتی سپریم کورٹ— فوٹو:فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز بیان کے معاملے پر 3 ریاستوں کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 بھارتی سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے نفرت پھیلانے والی تقریروں کو ’سنگین جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے والوں کے خلاف اگر شکایت نہ بھی درج کی گئی ہو تو بھی مقدمہ درج کیاجائے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نفرت پھیلانے والی تقریر کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں کسی بھی تاخیر کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ کا یہ حکم صحافی شاہین عبداللہ کی درخواست پر سامنے آیا ہے جنھوں نے سپریم کورٹ سے نئی دلی، اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومت کو نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی تھی۔