LIVE

فخر کا ایک اور اعزاز، ون ڈے میں سنچریز کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے چوتھے پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک
April 30, 2023
 

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر نے 144 گیندوں پر 180 رن بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی__فوٹو: ای ایس پی این

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ناصرف ایک روزہ میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا بلکہ سنچریز کا بھی شاندار  ریکارڈ بنا ڈالا۔

در اصل فخر زمان نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لیفٹ آرم بیٹر لگاتار تین میچز میں سنچری کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فخر نے 144 گیندوں پر 180 رن بناکر ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کی اس اننگز میں سترہ چوکے اور چھ بلند بالا چھکے شامل ہیں۔

کرکٹر کو شاندار اور  دلیرانہ بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے ظہیر عباس، سعید انور اور بابر ون ڈے میں سنچریز کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جب کہ اب فخر چوتھے پاکستانی بن گئے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل ہے، انہوں نے ون ڈے میں دو بار سنچریز کی ہیٹ ٹرک 2016 اور 2022  میں کی ہے۔