LIVE

قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو امریکا دیوالیہ ہوجائیگا: وزیر خزانہ نے خبر دار کردیا

ویب ڈیسک
May 02, 2023
 

 صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانےکے لیے 9 مئی کو اراکین کانگریس سےملاقات کریں گے/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کردے۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانےکے لیے 9 مئی کو اراکین کانگریس سےملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔