LIVE

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
May 02, 2023
 

فوٹو: فائل

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔