LIVE

میٹ گالا کا میلہ ایک لال بیگ نے ریڈ کارپٹ پر آکر لوٹ لیا

ویب ڈیسک
May 02, 2023
 

یہ وہ لال بیگ ہے / اسکرین شاٹ

میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔

مگر 2023 کے میٹ گالا ریڈ کارپٹ کا میلہ ایک ایسے جاندار نے لوٹ لیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک لال بیگ تھا۔

نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہونے کے باعث فوٹوگرافر بیزار بیٹھے تھے جس دوران لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔

ایک فوٹوگرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کرکے ویڈیو بنا لی جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔

البتہ ریحانہ کی آمد کے بعد لوگوں کی توجہ لال بیگ سے ہٹ گئی تھی۔

بعد ازاں اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا۔

اس لال بیگ پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی پرمزاح تبصرے بھی کیے گئے۔