LIVE

ایشیا کپ : چھوٹی ٹیم پاکستان اور بھارت کے گروپ میں شامل

ویب ڈیسک
May 02, 2023
 

نیپال نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اسے پاکستان اور بھارت کے گروپ میں رکھا گیا ہے— فوٹو: فائل

نیپال نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اسے پاکستان اور بھارت کے گروپ میں رکھا گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے یو اے ای کو  7 وکٹوں سےہرا دیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہوگئی ہیں۔

گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیپال نے تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی رواں برس ستمبر میں کرنی ہے تاہم بھارت نے ایونٹ کےلیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر رکھا ہے۔