LIVE

افغانستان میں دہشتگردی اور منشیات اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہے: انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک
May 03, 2023
 

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہےکہ افغانستان میں دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔

دوحا میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی زیرقیادت دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا۔

اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اجلاس میں پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت شامل نہیں تھی، طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی۔

 انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی اور  منشیات اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہے، معاشرتی امور میں افغان خواتین کی شمولیت کا نہ ہونا بھی باعث تشویش ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت نے خواتین کےکام اور تعلیم پرپابندی ہٹانےکا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اسے  افغانستان کا اندرونی سماجی معا ملہ قرار دیا ہے۔