LIVE

اگلے مئی تک ایسی ایم کیوایم ڈھونڈ لیں گے جس کی ہمیں تلاش ہے: خالد مقبول

ویب ڈیسک
May 04, 2023
 

تنظیم ہماری ضرورت کے مطابق تبدیل ہوگی یا پھر ہم تنظیم کی ضرورت کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ اگلے مئی تک ہم ایسی ایم کیوایم ڈھونڈ لیں گے جس کی ہمیں تلاش ہے۔

کراچی میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا  کہ پاکستان میں سوشلزم کے نعرے جاگیردار لگاتے ہیں،کئی کئی جماعتوں میں رہنے والے تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں، اپنی جاگیر کی حفاظت کرنے والے کبھی نظام کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے مئی تک ہم ایسی ایم کیوایم ڈھونڈ لیں گے جس کی ہمیں تلاش ہے، تنظیم ہماری ضرورت کے مطابق تبدیل ہوگی یا پھر ہم تنظیم کی ضرورت کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔