LIVE

غیر شرعی نکاح کیس: عون چوہدری کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت

ویب ڈیسک
May 04, 2023
 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نصر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نصر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور درخواست گزارکی جانب سے عون چوہدری کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کو منظور کرلیا۔

عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔